Tuesday, 15 September 2026, 01:21:55 am
 

مزید خبریں

 
صوبیدار قیصر رحیم شہید،عظیم سپوت کی یاد آج بھی زندہ، تیسری برسی پر خراجِ عقید ت
September 14, 2026

صوبیدار قیصر رحیم شہید کی تیسری برسی آج منائی جا رہی ہے۔ وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اس عظیم سپوت کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

صوبیدار قیصر رحیم شہید نے 14 ستمبر 2023 کو وطن کا دفاع کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

شہید کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹے کی وطن کے دفاع میں شہادت ان کے لیے باعثِ اطمینان ہے۔

شہید کی اہلیہ نے کہا کہ انہیں اپنے شوہر پر فخر ہے کہ انہوں نے پاکستان پر اپنی جان قربان کی۔

شہید کی بہن نے کہا کہ بھائی کا قوم کے لیے قربان ہونے کا شوق بالآخر قومی پرچم میں لپٹ کر پورا ہوا۔

شہید کے بھائی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھائی کی عظیم شہادت نے معاشرے میں پورے خاندان کی عزت کو مزید بڑھا دیا ہے۔

پاک فوج کے اس بہادر جوان نے وطن کی سالمیت کے دفاع میں بے مثال کردار ادا کیا اور جان کا نذرانہ پیش کرکے آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بن گئے۔