Sunday, 13 September 2026, 10:13:42 am
 

مزید خبریں

 
جی اے کے ہیلتھ کیئر انٹرنیشنل اور دی ڈائبیٹیز سینٹر کا معیاری علاج کی وسیع تر رسائی کی جانب قدم
September 12, 2026

پاکستان میں معیاری علاج کی بڑھتی ہوئی ضرورت، طبی ماہرین کی تربیت اور صحت کی سہولیات تک زیادہ لوگوں کی رسائی کے لیے جی اے کے ہیلتھ کیئر انٹرنیشنل، اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج، ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال اور دی ڈائبیٹیز سینٹر نے مستقل شراکت داری کی جانب اہم پیش رفت کی ہے۔

مجوزہ شراکت داری کا مقصد طبی تعلیم اورعلاج کے شعبوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا، ماہرین کے تجربات اورعلم سے فائدہ اٹھانا، جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینا اور مختلف اداروں کی صلاحیتوں کو یکجا کرکے ملک میں معیاری اور قابلِ استطاعت صحت کی سہولیات کا دائرہ وسیع کرنا ہے۔

اس تعاون کے ذریعے طبی طلبہ اور صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کی عملی تربیت، علم اور تجربات کے تبادلے، جدید طبی ٹیکنالوجی کے استعمال اور علاج کی سہولیات کو بہتر بنانے کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جس سے ایک زیادہ مضبوط اور مربوط نظامِ صحت کی تشکیل میں مدد مل سکتی ہے۔