Wednesday, 09 October 2024, 11:33:07 am
 
فوری انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے:وزیر قانون
September 12, 2024

File Photo

وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ فوری اور سستے انصاف کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ آج (جمعرات) قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے دیوانی، فوجداری اور نیب قوانین کے جائزے کیلئے تین ٹاسک فورس تشکیل دی ہیں۔ اس کے علاوہ معاشرے کے غریب اور نادار طبقے کی قانونی امداد کا طریقہ کار طے کرنے کے لئے خصوصی کمیٹی قائم بھی کردی گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کی وزارت عوام کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کئی قوانین کا جائزہ لے رہی ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے وزیر قانون و انصاف کی سربراہی میں قانونی اصلاحات کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت عدلیہ کے اشتراک سے کئی اصلاحات اور اقدامات پرعملدرآمد کررہی ہے تاکہ مقدمات کے التوا کو کم سے کم کیا جاسکے اور موثر انداز میں انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔