سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری ، نگران وزیر اعلیٰ، ریٹائرڈ جسٹس مقبول باقر اور سندھ کابینہ کے ارکان نے آج کراچی میں بابائے قوم قائداعظم محمد جناح کے مزار پر حاضری دی۔انہوں نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کو معاشی استحکام کی طرف لے جانے کے لیے قائداعظم محمد علی جناح کی تعلیمات اور وژن پر عمل پیرا ہوں گے۔