محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، بالائی اوروسطی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔اس دورا ن بعض مقامات پرژالہ باری بھی متوقع ہے۔پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرحصوںمیںموسم خشک رہے گا۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد اورمظفرآباد بارہ ڈگری سینٹی گریڈلاہور اٹھارہکراچی چوبیسپشاور پندرہکوئٹہ اورگلگت چھاورمری آٹھ ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر میں سرینگر، پلوامہ، شوپیاں، اننت ناگ، LEH ،بارہ مولہ اور جموں میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر اورپلوامہ میں چار ڈگری سینٹی گریڈ، جموں پندرہ، LEHمنفی تین، اننت ناگ اورشوپیاں چھ اوربارہ مولہ میں آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ