Saturday, 20 April 2024, 06:54:23 pm
منامہ مباحثہ،وزیر مملکت حنا ربانی کل بحرین کا دورہ کریں گی
March 09, 2023

خارجہ امور کی وزیر مملکت حنا ربانی کھر سالانہ مانامہ مذاکرات میں شرکت کے لئے کل بحرین کا دورہ کریں گی۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت علاقائی سیکورٹی خطرات کے بارے میں گول میز کانفرنس اور پینل مباحثوں میں شرکت کریں گی۔ اس موقع پر وہ دیگر عالمی رہنمائوں سے بھی ملاقات کریں گی۔وزیرمملکت لندن میں یوم دولت مشترکہ اور دولت مشترکہ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے پیر سے برطانیہ کا تین روزہ سرکاری دورہ بھی کریں گی۔