Tuesday, 08 October 2024, 08:01:49 pm
 
صدر،وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کی ضرورت پر زور
October 08, 2024

اکتوبر2005ء کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں آج قومی یوم استقامت منایا جارہا ہے۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے اس موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں مؤثر تعاون اور ماحولیاتی اثرات سے محفوظ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی

کے اثرات سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر نے اپنے پیغام میں عوام کو قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے اور اس سلسلے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے رجحان کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اکتوبر2005 کے زلزلے کی تباہی کے دوران ہماری قوم نے متاثرین کی بڑی فراخدلی سے مدد کی اور اتحاد و یکجہتی کے مثالی جذبے کا مظاہرہ کیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن ہمیں بہترین مثال قائم کرنے اور قوم کی استقامت کو مضبوط بنانے کے لئے متعدد شعبوں میں حکمت عملیوں اور پالیسیوں پر

عملدرآمد کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کا ذمہ دار نہ ہونے کے باوجود اس کے شدید اثرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے ناگہانی آفات کا مقابلہ کرنے پر قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے کردار کو سراہا۔