Saturday, 21 December 2024, 06:08:47 pm
 
پاکستان میں پٹرولیم ذخائردریافت کرنے کیلئے ایس آئی ایف سی کی حکومت کو معاونت
October 08, 2024

پاکستان میں پٹرولیم کے نئے ذخائر دریافت کرنے کے لیے ایس آئی ایف سی حکومت کو مکمل معاونت فراہم کر رہی ہے۔

اسی سلسلے میں پاکستان کی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) اور چائنا سینٹرل ڈپازٹری اینڈ کلیئرنگ کمپنی (سی سی ڈی سی) نے پاکستان کی شیل اور ٹائٹ گیس کی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

او جی ڈی سی ایل ملک میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کی خاطر شیل گیس کے ذخائر سے فائدہ اٹھانے کے لیے پہلے ہی 30 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکی ہے ۔

چین کے ساتھ اس نئی شراکت داری کا مقصد ملک کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کے مقامی توانائی کے وسائل کو بروئے کار لانا ہے ۔

اس یادداشت کے تحت سی سی ڈی سی اپنی ڈرلنگ اور اپ اسٹریم آئل فیلڈ سروسز کے ذریعے ایکسپلوریشن اور پروڈکشن میں او جی ڈی سی ایل کو معاونت فراہم کرے گی۔

یہ یادداشت پاکستان کے غیر استعمال شدہ توانائی کے وسائل کو تلاش کرنے اور ملک کو توانائی میں خود کفیل بنانے کے لیے ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہے ۔

بلا شبہ ملکی معیشت کے استحکام کا دارو مدار توانائی کے شعبے پر ہے، جس کے فروغ کے لیے ایس آئی ایف سی کی خدمات قابل قدر ہیں۔