Tuesday, 08 October 2024, 11:24:06 pm
 
وزیرداخلہ نے ایس سی او اجلاس کی میزبانی کو کامیاب خارجہ پالیسی کا مظہر قرار دیا
October 08, 2024

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کا عکس قرار دیا ہے۔

آج(منگل کو) اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہ اجلاس کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے وفاقی دارالحکومت کے اہم علاقوں کی خوبصورتی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے بین الاقوامی اجلاس کی تیاریوں میں پورے شہر کو خوبصورت اور رنگارنگ پھولوں اور روشنیوں سے سجانے کی ہدایت کی۔