Friday, 19 April 2024, 07:03:50 am
اسلام اقلیتوں کے حقوق کو تسلیم کرتا ہے، حافظ طاہر محمود
April 08, 2023

ریڈیو پاکستان کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن پیغام رمضان کو زبردست کامیابی حاصل ہورہی ہے اور ملک بھر سے سامعین کثیرتعداد ٹرانسمیشن دیکھ رہی ہے۔

مشہور عالم دین حافظ طاہر محمود نے جو آج کی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک تھے کہا کہ اسلام نے اقلیتوں پر بالخصوص ان کی سماجی اور قانونی حیثیت کے حوالے سے مثبت اثرات مرتب کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام اقلیتوں کے حقوق کو تسلیم کرتا ہے اور انہیں تحفظ فراہم کرنا ہے۔آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر سرفراز ایچ کے بھٹی نے خصوصی رمضان ٹرانسمیشن میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ گھٹیا کے مریضوں کو ماہ رمضان میں خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے تاکہ ان کی حالت مزید نہ بگڑے انہیں روزے کے اوقات میں جسمانی مشقت سے بچنا چاہیے تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔نعت خواں شمائلہ فریدون نے بارگاہ رسالت ماب ۖ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا اس کے علاوہ تلاوت کلام پاک معہ ترجمہ بھی نشریات کا حصہ ہے۔ملک بھر سے عوام شام پانچ بجے سے رات نو بجے تک فون نمبر 0519208940 پر کال کرکے براہ راست نشریات میں حصہ لے سکتے ہیں۔یہ خصوصی نشریات ریڈیو پاکستان پوڈ کاسٹ سمیت ریڈیو پاکستان کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔