Wednesday, 22 January 2025, 03:40:51 pm
 
وزیراعظم کا کراچی میں کنٹینرز کلیئرنس کے جدید نظام کاافتتاح
January 08, 2025

وزیراعظم شہبازشریف نے آج کراچی میں کنٹینرز کی کلیئرنس کے جدید نظام کا افتتاح کیا ہے جس کا مقصد کلیئرنس کے عمل کو تیز رفتار اور شفاف بنانا ہے ۔

انہوں نے اس سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس نظام سے کلیئرنس کیلئے درکار وقت ایک سو سات گھنٹے سے کم ہوکر صرف انیس گھنٹوں پرآجاجائے گا ۔

وزیراعظم نے کہاکہ شفافیت کے اس نظام کو ملک بھر کے ہوائی اڈوں ، خشک گودیوں اور بندرگاہوں تک وسعت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کی معیشت کو ای گورننس کی جانب لے جانا ہے ۔