Wednesday, 15 January 2025, 10:17:54 am
 
حکومت ڈیجیٹل پاکستان وژن کو عملی شکل دینے کیلئے پرعزم ہے، شزہ فاطمہ
August 07, 2024

 انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت ڈیجیٹل پاکستان وژن کو عملی شکل دینے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے آج(بدھ) کو اسلام آباد میں ڈیجیٹل نیشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے ڈیجیٹلائزیشن ویژن کے تحت معیشت، گورننس اور معاشرے کو ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اطلاعاتی ومواصلائی ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

وزیرمملکت نے کہا ملک میں اسی فیصد سے زائد علاقے میں ٹیلی فونک خدمات کی فراہمی کا قابل قدر ہدف حاصل کرلیا گیا ہے اور اس وقت فون صارفین کی تعداد انیس کروڑ ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت قومی آئی ٹی پالیسی پر کام کررہی ہے جس کا مقصد اس شعبے میں معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے کیلئے کاروبار کو آسان بنانا اور ٹیکسوں میں رعایت دینا ہے۔