وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ماہ رمضان میں صوبے کے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے بائیس ارب روپے سے زائد کے رمضان پیکیج کا اعلان کیا ہے۔
آج صبح کراچی میں پرائس کنٹرول کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے سندھ کی کم آمدنی کی حامل ساٹھ فیصد آبادی کو پانچ ہزار روپے نقد دینے کی منظوری دی ۔
نقدامداد بتیس ہزار روپے ماہانہ آمدن والے پینتیس لاکھ گھرانوں کو دی جائے گی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے صوبے میں ذخیرہ اندوزی اورناجائز منافع خوری کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔
سید مراد علی شاہ نے انتظامیہ کو روز مرہ اشیا کی سرکاری مقررہ کردہ قیمتوں پر عمل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔