پی بی 139 شیخوپورہ کے ضمنی انتخاب میں پولنگ جاری ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عوامی شکایات کے ازالے کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق الیکشن کی نگرانی کے مراکز اسلام آباد میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اور صوبے، ڈویژن اور ضلع کی سطح پر قائم کئے گئے ہیں جن کا مقصد علاقے سے متعلق شکایات کو موثر طورپر نمٹانا ہے ۔