واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے ایک تقریب ہوئی۔
مختلف ممالک کے سویلین اور ملٹری اتاشیوں اور اعلیٰ امریکی حکام نے تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ انیس سو پینسٹھ میں پاکستانی قوم نے دشمن کے مذموم عزائم کے سامنے بہادری، قومی اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان کے دفاعی اتاشی نے ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔