Sunday, 06 September 2026, 04:15:40 pm
 
نائب وزیراعظم کا ناروے کے شاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر پاکستان کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار
September 06, 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج ناروے کے وزیر خارجہ Espen Barth Eide سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

نائب وزیراعظم نے شاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاکستانی عوام اور اپنی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے پاکستان کی جانب سے شاہی خاندان اور ناروے کے عوام سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم نے ناروے کے اپنے ہم منصب کو بتایا کہ وزیراعظم نے وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو شاہ ہیرالڈ پنجم کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے نامزد کیا ہے جو رواں ماہ کی نو تاریخ کو اوسلو میں ہوں گی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔