پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں سموگ پر قابو پانے کیلئے تمام سرکاری اور نجی گاڑیوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیدیا ہے۔
ماحولیاتی تحفظ کے صوبائی محکمے نے تمام صوبائی وزارتوں کے سیکرٹریوں اور کمشنروں کو اس پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
ادھر صوبائی حکومت نے گاڑیوں کے معائنے کیلئے تیس جنوری2025 آخری تاریخ مقرر کی ہے۔