Thursday, 26 December 2024, 04:48:08 pm
 
وزیراعلیٰ پنجاب کا ہونہار سکالر شپ پروگرام کا آغاز
December 04, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج(بدھ کو) لاہور میں ملک کے سب سے بڑے ہونہار سکالر شپ پروگرام کا آغاز کیا ہے ۔

پنجاب یونیورسٹی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت وظائف بغیر کسی تفریق کے میرٹ پر دئیے جائیںگے۔

انہوں نے کہاکہ مجموعی طورپر تیس ہزار وظائف دئیے جائیںگے جن میں سے اٹھارہ ہزار وظائف ہونہار طالبات کو دئیے جائیں جو مجموعی وظائف کا ساٹھ فیصد ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت آئندہ ماہ سے ہونہار طلبا کو لیپ ٹاپ بھی فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ طلبا کو دس ہزار الیکٹرک بائیکس پہلے ہی فراہم کی جاچکی ہیں جبکہ بیس ہزار بائیکس کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔