سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے آج(ہفتہ) کراچی میں پیپلزبس سروس کے کرایہ وصول کرنے کے خود کار نظام کا افتتاح کیا۔
اس سسٹم کے تحت کرایہ نقد کی بجائے سمارٹ کارڈ کے ذریعے ادا کیاجائے گا ۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہاکہ صوبے میں ٹرانسپورٹ نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کی جارہی ہے ۔