Thursday, 26 December 2024, 04:56:39 pm
 
وزیراعلیٰ پنجاب کا ستھرا پنجاب پروگرام کا افتتاح
December 03, 2024

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آج(منگل کو) لاہور میں ستھرا پنجاب پروگرام کا افتتاح کیا۔

اس پروگرام کا مقصد پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے شہروں اور دیہاتوں میں صفائی کو بہتر بنانا ہے۔

افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر میں صفر فضلہ حاصل کرنے کے لیے تین ماہ کے ہدف کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صفائی کی کوششوں کو بڑھانے کے لیے 21,000 سے زائد صفائی مشینیں اور 81,000 اضافی آلات کی خریداری کے لیے اربوں روپے مختص کیے ہیں۔