وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج لاہور میں موبائل ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں پر مشتمل موبائل ویٹرنری FLEET کا افتتاح کیا۔
موبائل ویٹرنری ڈسپنسری اورہسپتال الٹراسائونڈ، ایکسرے اور لیبارٹری کی سہولیات سے لیس ہیں۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ مویشی پال کسانوں کو ان کی دہلیز پر علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے تحصیل کی سطح پر قائم کیے جانے والے ماڈل ویٹرنری ہسپتالوں کے ڈیزائن کی بھی منظوری دی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ تیس موبائل ویٹرنری ڈسپنسریوں اور سترہ موبائل ویٹرنری لیبارٹریزکا اجراء کیا گیا ہے، جبکہ ویٹرنری اسسٹنٹس کو چھ ہزار نو سو چونسٹھ موبائل موٹر بائیکس فراہم کی گئی ہیں۔