Friday, 27 December 2024, 08:22:46 am
 
اٹلی کے تجارتی وفد کی گورنر سندھ سے ملاقات
September 03, 2023

اٹلی کےFincantieri گروپ کے صدر جنرل کلاڈیا گرازیانو نے آج کراچی میں سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری سے ملاقا ت کی۔ ملاقات میں سندھ میں سرمایہ کاری مواقع،پاک اٹلی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت صوبے میں سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کررہی ہے۔ انہو ں نے Fincantieri گروپ کو صوبے خصوصاً ملک کے معاشی مرکز کراچی میں کاروبار کے وسیع مواقع میں سرمایہ کاری کرنے کی دعو ت دی۔ اٹیلی کے سفیرAndreas Ferraarese اور قونصل جنرل Danilo Glurdanellaبھی اس موقع پر موجود تھے۔