فائل فوٹو
سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بچوں کے مستقبل کے تحفظ کیلئے ان میں غذائی قلت کا مسئلہ حل کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔
انہوں نے آج (جمعہ)کراچی میں ایک ورکشاپ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت بچوں میں نشوونما اور غذائی قلت کے مسئلے پرقابوپانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔