نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے پانامہ کے وزیر خارجہ Javier Eduardo Martinze Acha Vasques سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔
محمد اسحاق ڈار نے انہیں بھارت کے اشتعال انگیز پروپیگنڈے، اس کے پاکستان کے خلاف غیرقانونی یکطرفہ اقدامات اور سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے سمیت موجودہ علاقائی صورتحال کے بارے میں آگا ہ کیا۔
پانامہ کے وزیر خارجہ نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کی حیثیت سے دونوں نے عالمی امن و سلامتی کیلئے اپنے عزم کو دہرایا۔