Saturday, 03 May 2025, 08:08:24 am
 
وزیرخزانہ کا پائیدارمعاشی ترقی کے حصول کے عزم کا اعادہ
May 02, 2025

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پیداواری صلاحیت میں اضافے اور برآمدات کو فروغ دے کر پائیدار اور جامع معاشی ترقی کے حصول کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Standard and Poor Global Ratings کے نمائندوں کے ساتھ زوم میٹنگ کے دوران انہوں نے ٹیکس، توانائی، سرکاری اداروں، نجکاری، سرکاری مالیاتی نظم و نسق، سرکاری اداروں میں رائٹ سائزنگ اور قرضوں کے انتظام کے مزید بہتر طریقہ کار اپنانے سمیت اہم شعبوں میں اصلاحات کے تسلسل پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر ادارہ جاتی اور تجارتی سرمائے کی آمد، ترسیلات زر اور تیل کی کم ہوتی ہوئی قیمتوں کی بدولت جون کے آخر تک چودہ ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے جس سے پاکستان کا بیرونی تشخص مزید بہتر ہوگا۔