Thursday, 03 April 2025, 03:25:35 pm
 
تاجربرادری پاکستان،سعودیہ تجارت کے فروغ میں کرداراداکرے،احسن اقبال
April 02, 2025

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کاروباری برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کیلئے فعال کردار ادا کریں۔

جدہ میں پاکستانی کاروباری برادری کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانی برانڈز کو عالمی سطح پر منوانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ اڑان پاکستان ایک ایسا پروگرام ہے جس کا مقصد ملک کی ترقی کیلئے پائیدار اور دیرپا بنیادیں فراہم کرنا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے بلوچستان میں معدنیات کی ترقی کیلئے منصوبے شروع کئے ہیں اور یقین ظاہر کیا کہ اس اقدام سے یہ پاکستان کا سب سے زیادہ خوشحال صوبہ بن جائے گا۔