Friday, 04 April 2025, 08:54:47 am
 
صحت کے شعبے کوبہتربنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں،مصطفی کمال
April 03, 2025

وزیر صحت مصطفی کمال نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کم آمدنی والے مریضوں کو بہترین سہولیات مہیا کرنے کے لئے صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

آج(جمعرات) پمز کے دورے کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے موجودہ ہسپتالوں پر بوجھ کم کرنے کے لئے ٹیلی میڈیسن سمیت مختلف جدید تکنیکی سہولیات کا استعمال متعارف کروانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

مصطفی کمال نے کہا کہ حکومت ایک مریض ایک شناخت نظام رائج کرنے پر کام کررہی ہے جو صرف ایک ہسپتال تک محدود نہیں ہوگی بلکہ ملک بھر کے ہسپتالوں میں میسر ہوگی۔

وزیر صحت نے کہا کہ وزیراعظم جلد پمز میں اس منصوبے کا افتتاح کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پمز میں سات جدید آپریشن تھیٹر بنائے گئے ہیں۔