Friday, 04 April 2025, 09:17:05 am
 
سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو اپنی اسناد پیش کر دیں
April 03, 2025

سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گو تیرس کو اپنی اسناد پیش کیں اور پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ کا منصب سنبھال لیا۔

اس موقع پر ملاقات کے دوران سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے منشور اور کثیر الجہتی سفارت کاری کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

سیکریٹری جنرل گوتریس نے سفیر عاصم افتخار کو ان کے نئے منصب پر مبارکباد دی اور ان کی کامیاب مدتِ ملازمت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سفیر عاصم افتخار احمد نے سفیر منیر اکرم کی جگہ لی ہے، جو 31 مارچ 2025 کو اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد یہ منصب چھوڑ گئے تھے۔