سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام اور ملک کے وسیع تر مفادمیںاتحادی حکومت کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔
ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک بھرمیں کسی امتیاز کے بغیر ہمیشہ ترقی اور عوام کے حقوق کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے پاس کوئی وزارت یا مشاورتی عہدہ نہیں ہے لیکن وہ مشترکہ مفاد کیلئے ملک میں ترقی کے عمل کو جاری رکھنے کی خواہشمند ہے۔