Thursday, 03 April 2025, 03:33:44 pm
 
پاکستان،بوسنیا ہرزیگوینا کا باہمی تعاون کیلئے بات چیت پراتفاق
April 02, 2025

وزیراعظم شہبازشریف نے بوسنیا ہرزیگوینا کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

بوسنیا ہرزیگوینا کے ایوان صدر کے رکن ڈاکٹرDENIS BECIROVIC سے ٹیلی فون پرگفتگو کے دوران وزیراعظم نے بوسنیا ہرزیگوینا کے ساتھ پاکستان کے گہرے' تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کے فروغ کیلئے باضابطہ بات چیت پر اتفاق کیا۔