Thursday, 03 April 2025, 03:31:54 pm
 
پاک نیوی بحری سرحدوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے،نیول چیف
April 02, 2025

پاک نیوی کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات ساحلی اور دلدلی علاقوں میں اگلے محاذوں اور بحری جہازوں کے دورے کے موقع پرپاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

علاقائی استحکام کیلئے پاک بحریہ کے کلیدی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تہواروں کے موقع پر بھی قومی مفادات کا تحفظ ہمارا اولین فرض ہے۔

پاک بحریہ کے سربراہ نے دلدلی علاقوں میں پاک میرینز کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔