Thursday, 03 April 2025, 07:34:12 pm
 
وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو عید کی مبارکباد دی
April 02, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عید الفطر کی مبارکباد دی۔

شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد بھی دی۔وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری کی خیریت بھی دریافت کی، ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔