وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت لوگوں کو سہولت دینے کیلئے بجلی کی نرخوں میں کمی لانے سے متعلق ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔
نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
انہوںنے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے حقیقی مطالبات کو پورا کرنے کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔
انہوں نے بلوچستان لبریشن آرمی کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت کے امکان کو مسترد کردیا جو دہشتگرد سرگرمیوں اور بے گناہ محنت کشوں کے قتل میں ملوث ہے۔