خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) ٹیلی کام کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
چین کی ٹیلی کام کمپنی ہواوے تین لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت فراہم کرے گی۔ ان میں سے ساٹھ ہزار آئی ٹی کی جدید تربیت حاصل کریں گے، جبکہ دو لاکھ چالیس ہزار نوجوان آئی ٹی کی بنیادی تربیت حاصل کریں گے۔
ہواوے اور ایچ ای سی نے پندرہ یونیورسٹیوں میں جدید آئی ٹی کورسز متعارف کرانے کیلئے شراکت داری کی ہے۔
ہواوے کے تربیتی پروگرام سے آئی ٹی کی برآمدات اور روزگار کے مواقع کو فروغ ملے گا۔