Monday, 02 December 2024, 07:53:17 pm
 
وزیراعلی پنجاب کا عوامی شکایات کے فوری ازالے کے عزم کا اعادہ
April 02, 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عوامی شکایات کے فوری ازالے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات آج لاہور میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعلی نے صوبے میں صحت ، مواصلات ، پانی کی فراہمی، نکاسی آب کے نظام اور کوڑاکرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے نظام میں بہتری جیسے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیر اعلی کو مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے تجاویز دیں۔ وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔