Friday, 27 December 2024, 04:34:17 am
 
وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈڈوچہ ڈیم کا سنگ بنیاد
December 01, 2023

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے راولپنڈی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی کیلئے DADOCHA ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا ہے ۔

انہوں نے آج راولپنڈی میں اس موقع پر کہا کہ یہ منصوبہ دو سال میں مکمل ہوگا اوراس پر چودہ ارب روپے لاگت آئے گی ۔

وزیراعلی نے کہاکہ راولپنڈی رنگ روڈ ڈڈوچہ ڈیم جیسے منصوبوں، متعدد ہسپتالوں کی تزئین وآرائش اور سڑکوں کی از سرنو تعمیر سے شہریوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔

محسن نقوی نے کہاکہ مری میں سیاحت کے فروغ کیلئے سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔