Wednesday, 02 September 2026, 11:14:37 am
 

مزید خبریں

 
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
September 01, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور سمیت دوطرفہ معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے چین کے صدر شی جن پنگ، روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان ، ایران کے صدر مسعود پزشکیان، بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو، ازبکستان کے صدر شوکت مرزیویئف، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف سے خوشگوار ملاقاتیں کیں۔