Wednesday, 15 January 2025, 10:58:25 am
 
دیہی علاقوں میں انٹر نیٹ کی رسائی یقینی بنانے کیلئے متعدد منصوبوں پر کام ہور ہا ہے،امین الحق
February 01, 2023

 انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کے وزیر سید امین الحق نے کہا ہے کہ آئی ٹی صنعت کا ملکی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے۔

 اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے دیہی علاقوں میں انٹر نیٹ کی رسائی یقینی بنانے کے لئے کئی منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت انٹر نیٹ سب کے لئے منصوبے کے تحت تمام شہریوں کو انٹرنیٹ سہولت فراہم کرنے کےلئے اقدامات کر رہی ہے۔