Wednesday, 02 April 2025, 08:06:04 pm
 
غیرقانونی مقیم غیرملکیوں،افغان سٹیزن کوپاکستان چھوڑنے کی دی گئی مہلت ختم
April 01, 2025

غیرقانونی طورپر مقیم غیرملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کیلئے دی گئی مہلت ختم ہوگئی ہے ۔

حکومت نے ان افراد کو پاکستان چھوڑنے کیلئے اکتیس مارچ تک کی مہلت دی تھی ۔

مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد اب متعلقہ افراد کے خلاف اب سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

غیرقانونی طورپر مقیم افغان شہریوں کی اپنے ملک واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک آٹھ لاکھ پچاسی ہزار نوسودو افراد واپس جاچکے ہیں۔