چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی نے عالمی تنازعات کے پرامن حل کیلئے مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
وہ کوالالمپور میں اسلامی تنظیم کیلئے ملائشیا کی مشاورتی کونسل کے صدرSEGU AZMI ABDUL HAMIDسے گفتگو کررہے تھے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اسلام مخالف پروپیگنڈے جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے دونوں ممالک مل کر کام کرسکتے ہیں۔
SEGU AZMI ABDUL HAMID نے چیئرمین سینیٹ کو اسلامی تنظیم کے مقاصد اور کارکردگی سے آگاہ کیا۔