Thursday, 26 December 2024, 07:09:25 pm
 
وزیراطلاعات نے خیبرپختونخوا میں گورنرراج کا نفاذخارج ازامکان قراردے دیا
November 30, 2024

وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑنے خیبرپختونخوامیں گورنرراج کا نفاذ خارج ازامکان قرار دیا ہے۔

پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے افسوس کا اظہارکیاکہ پی ٹی آئی نے احتجاج کے لئے سرکاری وسائل استعمال کئے۔

انہوں نے کہاکہ پُرتشدداحتجاج میں ملوث بارہ سو افراد کی نشاندہی ہوچکی ہے اور حکومت کسی بھی مجرم سے رعایت نہ برتنے کے لئے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں افغان شرپسندبھی شامل تھے۔