سندھ حکومت نے صوبے میں عالمی بینک کے فنڈز سے جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس بات کا فیصلہ آج کراچی میں سندھ کے وزیر اعلیٰ ریٹائرڈ جسٹس مقبول باقر اورعالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے ریجنل نائب صدر Martin Raiserکے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے معزز مہمان کو بتایا کہ صوبے کو سیلابوں کے بعد پینے کے پانی اور نکاسی آب کے مسائل کا سامنا ہے۔
مہمانوں نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ عالمی بینک صوبے میں Stunting منصوبے پر کام کررہا ہے۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عالمی بینک ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کےلئے فنڈز جاری کرے گا۔