پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔
انہوں نے یہ بات آج کوئٹہ میں پارٹی کے 56ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس سے پہلے اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کی جماعت کا مقصد ملک کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے۔انہوں نے بلوچستان کے عوام کو صحت کی بہتر سہولتیں مہیا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔