Saturday, 27 July 2024, 05:48:39 am
بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی میں ملوث ہے،مشعال ملک
November 30, 2023

انسانی حقوق کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج مسلمانوں کی نسل کشی میں ملوث ہے ۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرگہری تشویش ظاہر کی ۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ وادی کے عوام کو مظالم اورسیاسی قیادت کو قید کرنے جیسے منفی ہتھکنڈوں سے شکست نہیں دی جاسکتی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انسانی حقوق کے نگران وزیرخارجہ جارج نے افسوس ظاہر کیاکہ بھارت نے فلسطین میں اسرائیل کی طرح کی پالیسی مقبوضہ وادی میں اپنائی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کا بنیادی مقصد مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے لیکن مقبوضہ وادی کے عوام مودی حکومت کے تمام گھنائونے عزائم کو ناکام بنائیںگے۔