Thursday, 28 March 2024, 10:09:17 pm
آسٹریلیا کا پاکستان کے ساتھ زراعت اور ڈیری مصنوعات کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور
May 30, 2023

File Photo

آسٹریلیا نے پاکستان کیساتھ ڈیری مصنوعات اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یہ بات پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر Neil Hawkins نے آج (منگل) گورنر ہاوس لاہور میں پنجاب کے گورنر محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات میں کہی۔ اس موقع پر پنجاب کے گورنر نے کہا کہ آسٹریلوی کمپنیوں کو پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، قابل تجدید توانائی، زراعت اور کا ن کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے استفادہ کرناچاہیے۔ نیل ہاکنز نے کہا آسٹریلیا ایک خوشحال اور مستحکم پاکستان کے حق میں ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.