Friday, 26 April 2024, 10:28:10 am
ہنزہ میں سیلاب سے شاہراہ قراقرم متاثر
May 30, 2020

ہنزہ میںشِشپرگلیشیئر سے پانی کے بہائومیں اضافے سے آنے والے سیلاب سے شاہراہ قراقرم متاثرہوئی ، دومیگاواٹ کے زیرتعمیر پن بجلی کے منصوبے کو نقصان پہنچا اورعلی آباد کو پانی کی فراہمی کا نظام تباہ ہوگیا ۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن کو متاثرہ علاقے میں شاہراہ قراقرم کی بحالی کا کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ریڈیوپاکستان کے گلگت سے نمائندے شیرمحمد نے بتایا کہ پانی کے بہائومیں ایک ہزار چار سو سے دو ہزار پانچ سو کیوسک تک اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ہنزہ کے لئے گاڑیاں مرتضیٰ آباد اور نگر سے متبادل راستے سے چل رہی ہیں ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.