Saturday, 27 April 2024, 03:16:57 pm
ملک بھرمیں منشیات سمگلروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون جاری
February 03, 2024

ملک بھر میں منشیات کے سمگلروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق 21سے 28 جنوری تک ملک بھر میں پچاس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ایک ہزار سات سو ساٹھ کلو گرام منشیات قبضے میں لی گئی ہیں۔

مختلف کارروائیوں کے دوران بلوچستان سے 165 کلو گرام، خیبر پختونخوا سے ایک ہزار تین سو اکتیس کلو گرام، گلگت بلتستان سے ایک سو پچیس کلو گرام، پنجاب سے ایک سو پندرہ کلو گرام اور سندھ سے بائیس کلو گرام منشیات پکڑی گئی ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک بھر میں منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.