وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ترقیاتی کاموں اور سرکاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں تسلسل برقرار رکھنے کی اہمیت پر زوردیا۔
وہ اسلام آباد میں سرکاری ترقیاتی پروگرام 2024-25 کی پہلی سہ ماہی پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطح اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی لائحہ عمل کے تحت پہلی سہ ماہی میں وزارتوں اور ڈویژن کیلئے ایک سو پچپن ارب روپے جاری کیے ہیں۔
وزیر منصوبہ بندی نے ٹھوس نتائج کے حصول پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ان فنڈز کے موثر استعمال کویقینی بنانے کی اہمیت پر زوردیا۔