Wednesday, 08 May 2024, 06:02:17 pm
وزیراعلیٰ پنجاب کی وزیراعظم سے ملاقات
October 28, 2020

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بدھ کے روز لاہور میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیر اعلی نے وزیر اعظم کو پنجاب میں قیمتوں اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی بارے آگاہ کیا۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے۔ اس دورے کے دوران وہ راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبے میں پیشرفت ، بلدیاتی نظام اور پنجاب میں ہیلتھ کارڈ کے اجرا سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔وزیر اعظم ڈاکٹرز کنونشن میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.