سعودی سرمایہ کاروں نے پاکستان کے زراعت توانائی کان کنی اور معدنیات سیاحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔یہ دلچسپی حال ہی میں اسلام آباد میں ختم ہونے والی پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری کانفرنس میں دیکھنے میں آئی۔ماضی قریب میں دونوں ممالک کے وفود باہمی دلچسپی کے امور میں تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لئے دوطرفہ دورے کرچکے ہیں۔ سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔